حیدر آباد میں 4پیشہ ور گداگر پکڑے گئے

199

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کی جانب سے منشیات فروشوں اور روپوش واشتہاری ملزمان کی گرفتاری سمیت پیشہ ور گداگروں اور لاؤڈ اسپیکر کا بیجا استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی ایکشن لینے کیلیے جاری کردہ مہم کو نتیجہ خیز بنانے کے سلسلے میں ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ کی جانب سے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیںجس کے  بعدمختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔سخی پیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور گداگری کے الزام میں دانش ولد صلاح الدین صدیقی کوگرفتار کرلیا،سائٹ پولیس نے پیشہ ور گداگری کے الزام میںامتیاز علی ولد غلام نبی کو گرفتار کرلیا۔ مکی شاہ پولیس نے خورشید ولد مختیار خان یوسفزئی کو جبکہ قاسم آباد پولیس نے لکھو ولد سموں سکھروں کو گداگری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ قاسم آباد میں مقدمہ نمبر 22/20210 زیر دفعہ 9 گداگری آرڈیننس 1983 کے تحت درج کرلیا گیا۔