ٹریفک و دیگر حادثات میں فوجی جوان سمیت 6 افراد جاں بحق،3 زخمی

265

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ہونے والے حادثات وواقعات میں6 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں ، ٹک ٹاک وڈیو بنانے شوقین فوجی جواں ،خودکشی کرنے والی 21سالہ خاتون اور گلے میں سیٹی پھنسنے سے جاں بحق ہونے والا 4سالہ بچے بھی شامل ہے ، تفصیلات کے مطا بق درخشاں تھانے کی حدود کلفٹن سی ویو پر بھاری پتھر سر پر گرنے سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے کلفٹن میں واقع نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی.بعدازاں متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،متوفی کی شناخت 20 سالہ عذیز ولد زبیر خان کے نام سے کی گئی۔ متوفی اورنگی ٹائون سیکٹر 10 فقیر کالونی عثمانیہ محلے میں بابو ہوٹل کے قریب کا رہائشی تھا ،متوفی کے والد نے بتایا کہ عذیر 4 بھائیوں اور دو بہنوں میں سب سے بڑا اور پاک آرمی کا جوان تھا۔متوفی کی ڈیوٹی ان دنوں کوہاٹ میں تھی ،متوفی 5 روز قبل چھٹی پر کراچی آیا تھا۔متوفی کے والد نے بتایا کہ ہفتہ کی شب وہ گھر آئے تو عذیر اپنے رشتہ داروں کے ساتھ کھانا کھانے کا کہہ کر نکلا۔متوفی کے کزن نے پولیس کو بتایا کہ واقعہ کے وقت وہ بھی اس کے ساتھ تھا ، سی ویو پر میں پیلے رنگ کے بڑے بڑے پتھر بطور شو پیس رکھے گئے ہیں ، متوفی اس پتھر پر چڑھ کر ٹک ٹاک بنانا چاہتا تھا۔وہ پتھر کے اوپر چڑھا تو وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پیچھے کی طرف گر گیا۔اس دوران وہ پتھر بھی اس کے اوپر جا گرا ، پولیس نے واقعے کو اتفاقیہ حادثہ قرار دیتے ہوئے ابتدائی کارروائی کے بعد ورثا کو لاش لے جانے کی اجازت دیدی ، متوفی کے والد نے کسی قسم کی پولیس کارروائی کرانے سے گریز کیا ،سرجانی سیکٹر 7-Aکے مکان نمبر L215 میں رہائش پذیر21 سالہ یسریٰ دختر اسلم نے مبینہ طور گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ۔شیر شاہ میںکوالٹی گودام کے قریب 65سال اقبال ولد محمد اسماعیل سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا، ناگن چورنگی پل پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے53 سالہ موٹر سائیکل سوار بلال ولد احمر جاں بحق ہوگیا،حادثے کا ذمے دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا،سرسید پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش عباسی ہسپتال منتقل کردی، متوفی نارتھ کراچی کا رہائشی تھا،بھینس کالونی روڈ نمبر 8کے قریب گھرکے اندر کھیلتے ہوئے 4سالہ فہد ولد منیب الرحمٰن کے حلق میں سیٹی پھنس گئی جس کو اہل خانہ اسپتال لے کر روانہ ہوئے تاہم وہ راستے ہی سانس رک جانے کے باعث جاں بحق ہو گیا،کھارادر مچھلی میانی مارکیٹ کے قریب سے 40سالہ محمد اقبال ولد یوسف کی لاش برآمد ہوئی پولیس کے مطابق کرمتوفی حلیے سے نشے کا عادی لگتا ہے لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا پیرکی صبح عزیزآباد کے علاقے یاسین آباد شیل پمپ کے قریب ڈاکوئوں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر غوری سیکورٹی کمپنی کے گارڈ 40سالہ خان ولد زرخمان کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ۔گبول ٹائون صنعتی ایریا کے علاقے بفروزن سیکٹر 15بی میں مسلح ملزمان نے شہری کو روک کر لوٹ مارکی اس دوران شہری نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی اورفرار ہوگئے اس اطلاع پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر زخمی ہونے والے شخص کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی شناخت 30سالہ فخرالدین کے نام سے ہوئی کورنگی کراسنگ امن ٹاورکے قریب مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 26سالہ طاہر ولد امیر شدیدزخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے جب کہ زخمی کو اسپتال روانہ کردیا جہاں اس کی حالت خطرے میںبتائی جاتی ہے پولیس واقعہ کو لوٹ مار کی کوشش کے دوران مزاحمت کا نتیجہ قرار دے رہی ہے۔