جوئے سٹے کی محفلیں آباد کرنے والے عناصر پولیس کے شکنجے میں، 5 ملزمان گرفتار

217

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پولیس کا سماج دشمن عناصر پر دھاوا، جوئے سٹے کی محفلیں آباد کرنے والے عناصر پولیس کے شکنجے میں، 5 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج، تھانہ پنیاری پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے زچہ خانہ کے قریب جوئے کے اڈے پر چھاپا مار کر 5 جواریوں کو جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، جبکہ 2 جواری موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار و مفرور ہونے والوں میں نعیم احمد، کاشف، غلام مصطفی، محمد اویس، عادل جبکہ مفرور ملزمان میں ندیم اور سونو شامل ہیں۔