کراچی والے ہوجائیں تیار، سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی

379

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا، یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی نئی لہر 3 روز تک جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام بلوچستان سے ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہوگا جس کے بعد اتوار سے یخ بستہ سائبرین ہوائیں معمول سے تیز چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم داخل ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور سردی کی نئی لہر 3 روزتک جاری رہےگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں صبح سے گردآلود ہواؤں کا راج ہے جبکہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 19 سینٹی گریڈ ہے۔