حیدرآباد:پولیس نے اشتہاری سمیت4ملزمان کو دھرلیا

276

 

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیوںمیں اشتہاری، پیشہ ور گداگر سمیت 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔بھٹائی نگر میں ڈکیتی مزاحمت پر صحافی زخمی، قاسم آباد میں چوروںنے اسکول کا صفایا کردیا، لاکھوں روپے مالیت کاسامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اے سیکشن پولیس نے علی دوست نامی اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیاجبکہ فورٹ پولیس نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پروقار شیخ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پھلیلی پولیس نے پیشہ ور گداگروسو راٹھوراورحسین آباد سے زاہدنامی گداگر کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ قاسم آباد بھٹائی نگر تھانہ کی حدود میں مسلح ملزمان نے صحافی جی این مغل کے گھر میں داخل ہوکر اسلحے کے زورپر نقدی لوٹ لیے اور مزاحمت پر جی این مغل کو زخمی کردیا ۔ دوسری جانب قاسم آباد ہی میں نامعلوم ملزمان نے قاسم آباد کے گوٹھ نیو کرن شورو میں صحافی رؤف چانڈیو کے اسکول سے 55انچ کی ایل ای ڈی ، یو پی ایس، بیٹری، کمپیوٹر اور دیگر سامان چوری کرلیا۔ سامان کی رقم لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔