شام: اسرائیلی حملوں میں پورا خاندان ہلاک

488

دمشق: شام کے وسطی صوبے حماہ میں آج صبح ہونے والے اسرائیلی حملے میں 4 افراد پر مشتمل ایک خاندان ہلاک ہوگیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کی  جانب سے لبنان کے شہر طرابلس سے فائر کیے گئے میزائل میں حماہ کے آس پاس شامی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم شامی فضائی دفاع نے زیادہ تر میزائلوں کو روک لیا ہے۔ اس حملے میں ایک ہی گھر کے چار افراد جان سے چلے گئے، ان میں باپ، ماں اور 2 بچے شامل ہیں جبکہ 4 دیگر زخمی ہوئے ہیں، اور 3 رہائشی مکانات بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

شام میں جنگی نگران آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں مشرقی شام میں متعدد فوجی ٹھکانوں پر اسرائیلی میزائل حملوں کے نتیجے میں 57 سے زیادہ جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔