قرآن انسٹیٹیوٹ کیمپس2ہالہ ناکہ کا افتتاح کردیا گیا

285
حیدرآباد: جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی ذمے داران اقبال النسا، روبینہ سلیم، رخسانہ کوثر ودیگرقرآن انسٹیٹیوٹ کیمپس2کا افتتاح کررہی ہیں

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) قرآن انسٹیٹیوٹ کیمپس2 خورشید ٹاؤن ہالہ ناکہ حیدرآباد کا افتتاح کر دیا گیا۔ قرآن انسٹیٹیوٹ کیمپس2 خورشید ٹاؤن ہالہ ناکہ حیدرآباد کا افتتاح جماعت اسلامی کی مر کزی ذمے داران اقبال النسا، صوبائی ذمے داران روبینہ سلیم،محفوظہ رشید، جماعتاسلامی ضلع حیدرآباد کی ناظمہ رخسانہ کوثراور ضلعی کوآرڈینیٹر عائشہ وحید نے کیا۔افتتاحی تقریب میں مرکزی صوبائی اور ضلعی ذمہ داران کے ساتھ ساتھ طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی و صوبائی عہدیداران کے ہمراہ انسٹیٹیوٹ کی تمام معلمات نے کیمپس کا دورہ کیا۔کیمپس1 حیدرآباد کی پرنسپل ارم حسن اور ایڈمنسٹریٹر ، شبنم شکیل جبکہ کیمپس2 کی پرنسپل افضل النساء اور ایڈمنسٹریٹر امیر بی بی کو مقرر کیا گیا ہے اور حیدرآباد شہر کی ذمے دار سعیدہ مہر کو مقرر کیاگیا جبکہ خصوصی امور ایڈمنسٹریٹر اور پرنسپل کا تقرر بھی کیا گیا۔ مرکزی ذمے دار اقبال النسا ء نے افتتاح کے بعد ادارے کی ترقی اور ذمے داران کیلیے استقامت کی دعا کرائی۔