مصر: عدالت نے مرسی اور اخوان المسلمون کیخلاف بڑا فیصلہ سنا دیا

558

مصر کی ایک عدالت نے مرحوم مرسی اور اخوان المسلمون کے 89 ارکان کے تمام اثاثوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کی ایک عدالت نے سابق صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے 89 دیگر ممبروں کے اثاثے ضبط کرنے اور انہیں قومی خزانے میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔

اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک مصری عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ عدالت نے اخوان المسلمون کے 89 رہنماؤں اور ممبروں کے اثاثے ضبط کرنے اور ان کے خزانے کو منتقل کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔

محمد مرسی کے اثاثوں کو ضبط کیے جانے کا اطلاق اُن تمام اثاثوں پر ہوتا ہے جو اُن کے اہلخانہ کی وراثت میں آئے ہیں۔

اس اقدام میں اخوان کے اعلی رہنما محمد بدی ، ان کے نائب خیرات الشتر اور سابق قانون ساز محمد بیلتگی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام پسند  محمد مرسی چھ سال قید میں رہنے کے بعد مقدمے کی سماعت کے دوران جون 2019 میں انتقال کرگئے تھے۔