حکومت نے براڈ شیٹ کی دستاویزات پبلک کردیں

354

اسلام آباد: وزیرا عظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ کی کچھ دستاویزات پبلک کررہے ہیں، ماضی میں دئیے گئے این آر اوز کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہاہے۔

سینیٹ کے اجلاس میں اظہا ر خیال کرتے ہوئیے شہزاد اکبر نے کہا کہ شفافیت کے بغیر احتساب  کا عمل ممکن نہیں، نیب نے  سال 2000 میں  براڈ شیٹ سے معاہدہ کیا جسے 2003 میں منسوخ کردیاتھا۔

مشیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ مئی 2000میں براڈ شیٹ سمیت 2کمپنیوں سے معاہدہ ہوا،نواز شریف یہ معاہد ہ کرکے سعودیہ چلے گئے،اس معاہدے کے تحت حکومت نے 125ملین ادا کیے،2009میں براڈ شیٹ کے نوٹس سے پتہ چلا کہ ادائیگی غلط کمپنی کو کی گئی۔

شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ کسی کی خود کشی کو نیب سے منسوب کرنا درست نہیں،وزیر اعظم کی ہدایت پر براڈ شیٹ کے وکلاء سے رابطہ کیا،لائییلٹی اور کوانٹم  ایوارڈ کے فیصلے پبلک کیے جارہے ہیں۔