وفاقی حکومت کا دوبارہ مردم شماری کرانے پر غور

616

کراچی : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے متحدہ قومی موومنٹ  ( ایم کیو ایم) کے بہادرآباد میں عارضی مرکز رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد عمر نے کہا کہ کمیٹی سفارشات مکمل کرلے تو کابینہ میں جلد مردم شماری کرانے کی سفارش کریں گے، یہ پہلی مردم شماری نہیں جس کے نتائج کو تنقید کرنے والے قبول نہیں کررہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مردم شماری ہماری حکومت میں نہیں ، پچھلی حکومت کےدور میں ہوئی، مردم شماری پر سوال اٹھے لیکن پچھلی حکومت نے کچھ نہیں کیا، سراج الحق سے درخواست ہےکہ پشاور میں بھی کراچی کی غلط مردم شماری پرجلوس ضرور نکالیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ جیسے ہی امین الحق کی کمیٹی تیار ہوگی نئی مردم شماری کی طرف جائیں گے، شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ مردم شماری جلد ہوگی۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بھی مردم شماری پر ایم کیو ایم کے فیصلے سے متفق رہی، مردم شماری کے نتیجے کو ای سی سی میں بھیجنے کافیصلہ ہوا،یہ فیصلہ بھی ہوا ہے کہ دوبارہ سے مردم شماری جلد ہوگی۔