پی ٹی آئی حکومت قادیانیت نوازی ترک کردے ، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الا انبیا

201

 

ٹنڈو آدم (پ ر) حکومت کی قادیانیت نوازی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج، پی ٹی آئی حکومت قادیانیت نوازی ترک کردے، کوئی مسلمان توہین رسالت برداشت نہیں کرسکتا، ناصر سلطانی سمیت تمام گستاخان رسول کو فوری پھانسی کا مطالبہ، فیصل آباد میں مسلم دکاندار پر مقدمہ کرنے کی مذمت، نیشنل بک فائونڈیشن ادارے کو قادیانیت نواز لوگوں سے پاک کیا جائے۔ تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان، شبان ختم نبوت سندھ، پاسبان ختم نبوت، ورلڈ تحفظ ختم نبوت کی اپیل پر ملک بھر میں جمعہ کو حکومت کی جانب سے قادیانیت نوازی اور تعلیمی اداروں میں قادیانی کتابوں کی ترسیل کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے علامہ احمد میاں حمادی، مفتی محمد طاہر مکی، مفتی نافع مصطفیٰ انڈھڑ، مولانا محمد صالح انڈھڑ، مولانا عبدالمجید ہالیجوی، شیخ الحدیث مولانا سعود افضل ہالیجوی، مولانا محمد نذر عثمانی، مولانا ظہور احمد، حافظ عبدالرحمن الحذیفی، حافظ میر اسامہ سموں، حافظ محمد ایمان سموں، مولانا محمد سلیم، غلام قادر خاصخیلی ودیگر جید علماء و خطباء نے کہا ہے کہ نیازی حکومت کھل کر قادیانیوں کو سپوٹ کررہی ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ عام انتخابات میں علماء کھل کر قادیانیت نوازی پر نیازی کو ووٹ دینا حرام قرار دیں گے۔ مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگا کر نام بدنام کیا گیا ہے، فیصل آباد میں مسلمان پر صرف اس وجہ سے مقدمہ درج کیا جانا کہ اس نے اپنی دکان میں قادیانیوں کے داخلے پر پابندی کا بورڈ لگایا یہ کھلی قادیانیت نوازی کیساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے۔ مذکورہ مسلمان پر درج مقدمہ ختم کیا جائے۔ علماء نے کہا کہ نیشنل بک فائونڈیشن کی جانب سے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں 11 قادیانی کتب مفت بھجوا کر آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ قادیانی آئین پاکستان کے مطابق غیر مسلم اقلیت قرار دیے جاچکے ہیں اور ان کی تبلیغ پر پاکستان میں پابندی ہے۔ یہ قادیانیت کی تبلیغ تعلیمی اداروں میں کس طرح پہنچی۔ اس پر مقتدر اداروں اور عدالت عظمیٰ کو نوٹس لینا ہوگا۔ نیشنل بک فائونڈیشن ادارے کو قادیانیت نواز لوگوں سے پاک کیا جائے۔ مفتی طاہر مکی نے کہا کہ توہین رسالت کے مجرم عبدالوحید، رانا نعمان رفاقت اور ناصر احمد سلطانی جنہیں اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 8 جنوری کو سزائے موت سنائی اور تاحال انہوں نے کوئی اپیل داخل نہیں کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ سے اپیل ہے کہ اپیل کا سات دن کا وقت ختم ہونے پر قانون کے مطابق سزائے موت کو برقرار رکھتے ہوئے تینوں ملزمان کوسزائے موت دی جائے۔