حکومتوں نے اسٹیل مل کو لوٹا ،ملازمین خمیازہ بھگت رہے ہیں،این ایل ایف

420

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈڑیشن سندھ کے جنرل سیکرٹری شکیل احمد شیخ، سیکرٹری اطلاعات محمد احسن شیخ ، سیکرٹری حیدرآبادزون اعجاز حسین اور دیگر رہنماﺅں نے مرکزی مجلس عاملہ این ایل ایف پاکستان کے فیصلے کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کے محنت کشوں کی احتجاجی تحریک اور دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے گزشتہ حکومتوں کے ادوار میں پاکستان اسٹیل کو مال مفت دل بے رحم سمجھتے ہوئے تباہی کی دھانے پر پہنچا دیا ہے اور جس کے نتیجے میں اسٹیل ملز عرصہ دراز سے بندش کا شکار ہے جس کے نتیجے میں ایک جانب ملک کی معیشت کو شدید دھچکا لگا تو دوسری جانب ہزاروں محنت کش اپنے مستقبل سے مایوسی کا شکار ہیں ۔ پاسلو کے صدر عاصم بھٹی ، جنرل سیکرٹری علی حیدر گبول اور دیگر رہنماﺅں کو اپنے بھر
پور تعاون کی یقین دہانی اور احتجاجی دھرنے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ رہنماﺅں نے کہا کہ ماضی میں این ایل ایف سے وابستہ پاسلو یونین سی بی اےتھی اس دور میں آزمائشی پیداوار کے باوجود پاکستان اسٹیل خسارے سے دو چار نہیں تھا لیکن گزشتہ ادورا میں سیاسی بھرتیوں نے اس ادارے کو تباہی کی دہانے پر پہنچادیا ہے ان رہنماﺅں نے کہا کہ محنت کشوں کی اس طرح سے برطرفی قانون کے خلاف ہے کسی بھی محنت کش کو بر طرف کیا جانا اس کا معاشی قتل ہے۔