ذوالفقار علی شیخ نے ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات حیدرآباد کا چارج سنبھال لیا

193

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد ذوالفقار علی شیخ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے اس ضمن میں انہوں نیتعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ اطلاعات حیدرآباد کو جدید تقاضوں کے مطابق پیغام اور معلومات کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کو بھی استعمال کرتے ہوئے سندھ حکومت کی مؤثر تشہیر کر سکتے ہیں۔ جس کیلیے ہم سب کو اپنے فرائضجانفشانی اور دیانتداری سے ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد شیخ، شبانہ چنہ، کلثوم کھوسو، انفارمیشن آفیسر سلیم احمد جتوئی، عرفان علی جونیجوو دیگر افسران بھی موجود تھے ۔