مصر، اردن، فرانس اور جرمنی کے مذاکرات‘ دو ریاستی حل پر زور

589
قاہرہ: مصر، اردن ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ فلسطین اسرائیل روابط کی بحالی پر تبادلہ خیال اور پریس کانفرنس کررہے ہیں

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر، اردن، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے مذاکرات کے دوران ایک بار پھر قضیہ فلسطین کے 2 ریاستی حل پر زور دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اجلاس کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے میں دیرپا امن قائم کرنے کے لیے دونوں ریاستوں کو علاحدہ کرنا ضروری ہے۔ مصر کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں چاروں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دو قومی حل کے ذریعے آزاد فلسطین کے قیا م ہی سے خطے میں امن قائم ہوسکتا ہے۔