جاپان میں شدید برف باری کے باعث 38 افراد ہلاک

680
جاپان: برف باری کے بعدگاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں‘ ہائی وے کی بحالی کے لیے فوج طلب کی گئی ہے

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں شدید برف باری اور طوفا ن سے ہلاکتوں کی تعداد 38 تک جا پہنچی۔ نیگاتا، تویاما، فوکوئی اور گیفو شہروں میں مزید 8 افراد ہلاک ہوئے،جب کہ مختلف حادثات میں 270افراد زخمی ہوگئے۔ خراب موسمی حالات کے باعث اندرونِ ملک پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران میں بعض مقامات پر برف کی تہ ایک میٹر سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ دوسری جانب آسٹریا میں سردی کی شدید لہر نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت منفی 25 ڈگری تک گرنے کی پیش گوئی کی ہے۔