اے این پی رہنما کی بازیابی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں‘وزیرداخلہ

167

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اسد خان اچکزئی کی بازیابی کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، لوگوں کی جان و مال کا تحفظ بنیادی مقصد ہے جس کا حصول یقینی بنایا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے این پی کے رہنما کے اغوا سے متعلق اپنی زیر صدارت اجلاس میںگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پارٹی کے اصغر خان اچکزئی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری حافظ عبدالباس سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ صوبے کے امن و امان کے قیام میں مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، صوبے کے امن و امان کی مجموعی صورتحال میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے جس کا کریڈٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔