شاہ زیب قتل کیس، ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلیں، مقتول کے ورثاء کو نوٹس جاری

544

شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی عمرقید کے خلاف اپیلوں پر سپریم کورٹ نے مقتول شاہ زیب کے ورثا کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی عمرقید کے خلاف اپیلوں پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور اور غلام مرتضیٰ نے عمرقید کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہے۔

وکیل شاہ رخ جتوئی نے موقف اپنایا کہ فریقین کے درمیان صلح نامے کے بعد سزا ختم ہوجاتی ہےجس پر جسٹس قاضی امین نے پوچھا کہ کہاں ہے صلح نامہ ہمیں دکھائیں، آپ کی دستاویزات میں کوئی ترتیب نہیں عدالت میں تمام دستاویزات صلح نامے سمیت دوبارہ ترتیب کے ساتھ جمع کرائیں۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو دستاویزات ترتیب کےساتھ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے مقتول شاہ زیب کے ورثا کو بھی نوٹس جاری کردیا۔سپریم کورٹ نے سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔