کندھکوٹ،گجراتی برادری کا تین افراد کو لاپتا کرنے پرپولیس کیخلاف احتجاج

249

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت )تنگوانی پولیس نے بااثر حبیب اللہ باجکانی کے کہنے پر گاؤں سچل خان گجرآنی میں صبح کے وقت دھندسے فائدہ اٹھا کر تین افراد کو لاپتا کرنے کیخلاف گجرانی برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کیخلاف سخت نعرے بازی کی۔ تنگوانی پولیس نے بااثر حبیب اللہ باجکانی سے رشوت لے کر ہمارے گھروں پر نماز کے وقت پر پولیس نے چڑھائی کرکے ہمارے تین افراد کو لاپتا کردیا ۔ ایس ایس پی کشمور امجد شیخ فوراً نوٹس لے کر ہمارے بے گناہ افراد کو تنگوانی پولیس کے ہاتھ سے بازیاب کرکے ہمارے ساتھ انصاف کریں اور بااثر حبیب اللہ کیخلاف کارروائی کی اپیل بھی کی ہے۔