تنظیم اساتذہ کی پرنسپل پروفیسر شکیل اختر صدیقی سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت

225

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم اساتذہ ضلع حیدر آباد کے رہنماؤں جاوید اخلاق، محمد اسلم قریشی، عرفان احمد قائم خانی، حافظ سیف الرحمن اور پروفیسر ولی محمد شاہ نے گورنمنٹ غلام حسین ہدایت اللہ ہائر سیکنڈری اسکول حیدرآباد کے پرنسپل پروفیسر شکیل اختر صدیقی سے ان کے والد کے انتقال پر گھر پہنچ کر اظہار تعزیت کیا۔ تنظیم اساتذہ کے رہنماؤں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ بعد ازاں تنظیم اساتذہ حیدر آباد کے رہنماؤں نے پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن حیدر آباد ریجن کے صدر عارف شاہ کی عارضہ دل سے صحت یاب ہونے پر ان کی عیادت کی۔ اس موقع پر عارف شاہ کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔