ریونیو ملازمین مختلف مسائل کا شکار ہیں، شاہد سومرو

201

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) ضلع حیدر آباد کے جنرل سیکرٹری شاہد سومرو نے ریونیو ملازمین سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف ریونیو حیدر آباد کے ملازمین مختلف مسائل کا شکار ہیں، ملازمین کو گزشتہ چار سال سے پروموشن نہیں کیے جارہے ہیں ملازمین کے ساتھ بڑی ناانصافی کرتے ہوئے سینارٹی لسٹ نمایاں نہیں کی جاتی، ریونیو الائونس بھی نہیں دیا جارہا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے ایک فیصلہ جاری کیا کہ سرکاری زمینوں پر قبصے ختم کرائے جائیں، ریونیو سٹی جامشورو کی زمین جو کہ بورڈ آف ریونیو کے ملازمین کی اسکیم ہے، ویران پڑی ہے 24 سال سے سپر وہائی وے پر جس پر لینڈ گریبر کی جانب سے قبضے کا خطرہ ہے لیکن سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اس اراضی پر پلاٹنگ کا کام شروع نہیں کررہی جس سے بورڈ آف ریونیو حیدر آباد کے ہزاروں، غریب ریونیو ملازمین کے گھر آباد ہوسکتے ہیں، پر محکمہ ریونیو خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، اس اسکیم کا ایک سازش کے تحت بقرڈ آف ریونیو حیدر آباد سے چار سال سے ختم کردیا گیا ہے، جس سے ریونیو ملازمین کافی پریشانی کا شکار بنے ہوئے ہیں۔ ہم عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس، نیب چیئرمین اور ریونیو محکمے کے وزیر سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ریونیو سٹی جامشورو سپر ہائی وئے پر قائم اس اسکیم پر 24 سال سے تعمیراتی کام نہ کرانے سمیت اس اسکیم کی پلاٹنگ و الاٹمنٹ بند کرنے کا نوٹس لیں تاکہ بورڈ آف ریونیو حیدر آباد کے ملازمین کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ بند ہوپائے۔