فاسٹ فوڈ اور ہماری صحت‬

1295

آج کل فاسٹ فوڈ کا رجحان بہت زیادہ ہے جس سے نوجوان نسل کى صحت و دماغ شديد متاثر ہورہى ہے،فاسٹ فوڈ میں چکنائی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے کولیسٹرول پیدا ہوتا ہے۔ فاسٹ فوڈ میں ایسے کیمیائی اجزاء شامل کئے جاتے ہیں جو صحت کے لئے انتہائی مضر اور خطرناک ہوتے ہیں۔ اور اس کے علاوہ جو فوڈ کلر ہوتا ہے وہ بھی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہوتے ہیں۔ فاسٹ فوڈ میں کیلوریز بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں جس سے موٹاپے میں بھی اضافہ ہوتا ہے پہلے پہل شوگر اور ہارٹ کی بیماری بہت کم لوگوں میں ہوا کرتی تھی، لیکن اب شوگر اور دل کی بڑھتی ہوئی بیماری کى بڑى وجہ يہى ہے پہلے یہ بیماری بزرگوں کو ہوا کرتی تھی، لیکن اب یہ نوجوان نسل کو بھی بری طرح سے متاثر کر رہی ہے۔ بلڈ شوگر، بلڈ پریشر اور ہارٹ کی بیماری کا تناسب نوجوانوں میں کافی بڑھ چکا ہے جس کی ایک وجہ جنک اور فاسٹ فوڈ ہے۔ ایک عالمی رپورٹ کے مطابق جنک فوڈ کھانے والے لوگوں میں دمہ اور الرجی کی بیماری بھی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ ہماری ینگ جنریشن بالخصوص بچے اور نوجوان برگر اور فرنچ فرائز، پیزا نہایت شوق سے کھاتے ہیں جو کہ ايسے اجزا پر مشتمل ہے جن سے صحت، نشوونما اور ہارمونز پر برا اثر پڑ رہا ہے۔
پہلے وقتوں میں دو وقت کا کھانا ہی ہوا کرتا تھا۔ کھانا کم ہوتا مگر طاقت دگنی ہوتی تھی۔ پھر تین وقت کا شروع ہوا ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا۔ پھر شام کی چائے اور اس کے ساتھ کچھ خاص ہلکا پھلکا کھانے کا رواج بھی آگیا۔ کھانا بڑھ گیا، مگر صحت گرگئی۔ بات بہت معمولی ہوگئی ہے کہ یار! بھوک لگ رہی ہے، چلو جنک فوڈ منگوا لیتے ہیں۔ یہی جنک فوڈ ڈپریشن کا بھی باعث بنتا ہے جو کہ آج کل ہمارے نوجوانوں میں بڑھ چکا ہے۔
پہلے گھر کے روایتی کھانے کھائے جاتے تھے اور اس میں برکت ہوتی تھی۔ اب چونکہ جنک فوڈ کھانا پسند کرتے ہیں تو نہ بیٹھ کرساتھ کھاتے ہیں اور نہ برکت ہوتی ہے۔سب الگ تھلگ کھا لیا کرتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں اور بڑوں میں فاصلہ آيا اور بچے اصلاح و تربيت کے پہلو سے محروم ہو رہے ہیں۔ایک بڑا نقصان یہ ہے کہ جنک فوڈ اور باہر کے کھانے مہنگے ہوتے ہیں جو کہ بجٹ پر بہت زیادہ برے اثرات مرتب کررہے ہیں۔
جنک فوڈ کی تاریخ کچھ اس طرح سے ہے کہ جنک فوڈ کا آغاز اٹھارویں صدی میں ہوا اور انیسویں صدی میں باقاعدہ فوڈ چین بنے اور میکڈونلڈکا آغاز ہوا۔سینڈوچ کا آغاز بھی اسی لئے ہوا تھا کہ ايسى غذا بنائى جائے جو چلتے پھرتے کھا لیا جائے تاکہ کھانے کا وقت بچايا جاسکے۔
فاسٹ فوڈ اور جنک فوڈ کا نقصان یہ بھی ہے کہ اس سے انسان میں سستی اور تھکاوٹ اُتر آتی ہے جس کی وجہ سے وہ کامیابی حاصل کرنے اور آگے بڑھنے کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہوتی ہے، السر کا مرض بھی باہر کے کھانوں سے بڑھ رہا ہے۔
غرض کہ فاسٹ فوڈ کسی طرح بھی لوگوں کے لیے اچھی خوراک نہیں۔
اس کے علاوہ فروزن فوڈز کا بھی رواج عام ہو چکا ہے جو کہ فوری طور سے گھر میں تیار ہے جاتے ہیں لیکن بچوں کی نشوونما اور صحت پر بہت برے اثرات مرتب کرتی ہیں۔
اس کے لیے مرغیوں کو زیادہ تعداد میں اس حاصل کرنے کے لئے انہیں انجکشن لگوايا جاتا ہے جو ہارمونز کو تباہ کرکے قبل از وقت جوان کرديتے ہیںضرورت اس امر کى ہے کہ ہم قدرتی غذاؤں کو ترجیح دیں جس سے ہماری صحت پروان چڑھے اور ہم بہتر انداز سے اپنے کام کرسکیں۔