پی سی بی نے محمد وسیم کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا

374

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد وسیم کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کو چیف سلیکٹر،سابق وکٹ کیپر سلیم یوسف کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے.

پی سی بی کے مطابق دونوں تعیناتیاں 3 سال کی مدت کے لیے کی گئیں ہیں، محمد وسیم قائداعظم ٹرافی کے بعدعہدے کا چارج سنبھالیں گے تاہم نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا پہلا ہدف آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف قومی اسکواڈ کا اعلان ہے.

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے  مطابق سلیکشن کمیٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی جبکہ پاکستان کپ کیلئے ناردرن کے نئے کوچ کی تقرری ہوگی.