یوٹیوب سمیت گوگل کی بیشتر سروسز ڈاؤن، صارفین کو مشکلات

726

آن لائن ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سمیت سرچ انجن گوگل کی بیشتر سروسز دنیا بھر میں ڈاؤن ہوگئیں، جس کے بعد صارفین کو کافی مشکلات کا سامنا رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان، بھارت  اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں یوٹیوب کی سروس متاثر ہونے کے بعد صارفین نے اپنا غصہ ٹوئٹر پر نکالا، جہاں ٹاپ ٹرینڈ ایش ٹیگ کے ساتھ یوٹیوب ڈاؤن کا ٹرینڈ بنا ہوا ہے، جس میں صارفین نے دلچسپ جملے کے ذریعے ٹوئٹ کی ہوئی ہیں۔

ایک صارف نے یوٹیوب ڈاؤن ہونے پر ٹوئٹ کی ہے کہ اے بھگوان کیا ظلم ہے؟

https://twitter.com/DhawanCricketr/status/1338473129639780355?s=20

یوٹیوب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو یوٹیوب استعمال کرنے میں جو دشواری ہورہی ہے اسے آگاہ ہیں ، اس حوالے سے ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

جبکہ گوگل نے دنیا بھر میں اپنی سروسز متاثر ہونے کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن صارفین نے گوگل اور جی میل میں بھی دشواری آنے کے حوالے سے ٹوئٹر پر جی میل اور گوگل کا ٹرینڈ بنایا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل کی سروس متاثر ہونے سے کئی اداروں کے طالب علموں کو آن لائن  کلاسز لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔