دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 6 کروڑ 79 لاکھ سے متجاوز

395

واشنگٹن/ پیرس/ نئی دہلی/ ریوڈی جنیرو (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد15لاکھ 50ہزارسے زاید ہوگئی ہے‘ متاثرہ افراد کی تعداد6 کروڑ 79 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد67938995 ہے‘ وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1550263افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں‘ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد19365157ہے‘ وبا سے امریکا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے‘ برازیل ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعداد و شمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔