عورت کی تقدیس

187

 

ایک انگریز نے عالم دین سے سوال کیا: اسلام میں کیوں مرد اور عورت جونا محرم ہیں ان کا ہاتھ ملانا حرام ہے؟
عال دین نے جواب دیا: کیا تم ملکہ الزبتھ (ملکہ برطانیہ) سے ہاتھ ملا سکتے ہو؟
اس انگریز مرد نے کہا: یقینا ایسا نہیں ہے، کیونکہ فقط محدود اور خاص لوگ ہیں جو ملکہ الزبتھ سے ہاتھ ملا سکتے ہیں۔
عالم دین نے کہا: ہماری عورتیں بھی ملکہ کی طرح ہیں اور جو ملکہ ہوں تو بیگانے مردوں سے ہاتھ نہیں ملاتیں۔
پھر اس انگریز نے سوال کیا: کیوں مسلمان عورتیں اپنے بالوں اور بدن کو چھپاتی ہیں اور حجاب کی پابند ہوتی ہیں؟
اس عالم دین نے تبسم فرمایا اور دو ٹافیاں لیں، ایک ٹافی کو کھولا اور دوسری کو نہیں کھولا ویسے رہنے دیا، پھر بعد میں دونوں کو مٹی میں ملایا، اور اسی انگریز کو کہا: اگر میں آپ سے کہوں کہ ان دو ٹافیوں میں سے ایک اٹھائو تو آپ کس کو اٹھائیں گے؟
اس انگریز مرد نے کہا: ظاہر سی بات ہے میں اسی ٹافی کو اٹھائوں گا جو لپٹی ہوئی ہے اور مٹی میں آلودہ نہیں ہے۔
عالم دین نے جواب دیا: یہ دلیل ہے کہ ہماری عورتیں کیوں حجاب کرتی ہیں؟