درآمدی کھیپ سے سیمپل کی آڑ میں سامان چوری کیاجاتاہے‘درآمد کنند گان

195

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ساؤتھ ایشیاء پاک ٹرمینل پر کسٹمزافسران اورٹرمینل اسٹاف میںشامل سپروائزراورمزدورطبقہ کی جانب سے درآمدی کھیپ سے سیمپل کی آڑمیں بھاری مقدارمیں سامان چوری کیاجارہاہے جس کے باعث درآمدکنندگان میں شدید اضطراب کی لہرپائی جارہی ہے اور درآمد کنندگان کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ذ رائع کے مطابق ٹرمینل کی ہائی روف نمبر (CY-8510،) (CY-8511) اور (CY-8512) کودرآمدی کھیپ سے چوری کیا جانے والاسامان ٹرمینل سے باہرلانے کے لیے استعمال کیاجاتاہے۔ کسٹمزافسران مبینہ طورپراپنی ذاتی گاڑیوں میں بھی درآمدی کھیپ سے سامان کی چوری میں اہم کراداکررہے ہیں۔اس سلسلے میں متاثرہ درآمدکنندگان کی جانب سے چیف کلکٹر ثریا بٹ اورکلکٹرایسٹ اورایس اے پی ٹی کی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ ساؤتھ ایشیاء پاک ٹرمینل (ایس اے پی ٹی)پر درآمدی کھیپ سے سیمپل کے نام پر کی جانے والی چوری کا نوٹس لیں اورچوری میں ملوث عناصرکے خلاف کارروائی کی جائے۔