حکومت نے120ارب کا ڈاکا مارکر قومی خزانےپربوجھ ڈالا، سعید غنی

340

کراچی : صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ حکومت نے 120 ارب روپے کا ڈاکا مارا، قومی خزانےپربوجھ ڈالا، بجلی منہگی ہونےسے 50 ارب روپے پاکستانیوں کو ادا کرنےپڑے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعیدغنی نے کہاکہ حکومت نے 10 ارب روپے کا نقصان 2018 میں کیا، بجلی کےلیےفرنس آئل منگواکر 50 ارب روپے کا نقصان کیا، 2018 میں بھی تاخیر سےایل این جی منگواکر عوام کی جیبوں پرڈاکا ڈالاگیا،حکومت نے ایل این جی بروقت کم قیمت پر نہیں منگوائی۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم بارہ کارگو منگواسکتےہیں، لیکن حکومت نےکبھی نہیں منگوائے،ملک میں گیس کی قلت  ہورہی ہے،وزیراعظم نےکہا تھا سردیوں میں گیس کا بحران پیدا ہوگا،سردیوں میں ایل این جی کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔