حیدرآباد ،احساس کفالت پروگرام کی دوسری قسط تاخیر کا شکار

285

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) احساس کفالت پروگرام کی دوسری قسط تاخیر کا شکار، چار دن سے قسط دینے والے سینٹر اور نجی بینکوں نے مسحق خواتین کے لیے اپنے دروازے بند کردیے، غریب خواتین دھکے کھانے پر مجبور، مستحق خواتین کا نجی بینک اور سینٹرز کی انتظامیہ کیخلاف مظاہرہ وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے غریب اور مستحق خواتین کے احساس کفالت پروگرام کے تحت ہونے والی دوسری قسط تاخیر کا شکار ہوگئی اور چار دن سے سیکڑوں مستحق خواتین امدادی رقم کے لیے احساس کفالت سینٹر اور نجی بینکوں کے چکر کاٹ رہی ہیں۔ اس حوالے سے متاثرہ خواتین نسیم، جمیلہ ودیگر نے سخت احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ چار روز سے دھکے کھا رہے ہیں اور احساس کفالت سینٹرز پر ہم سے رشوت طلب کی جارہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری نوٹس لیں اور رقم موجود ہونے کے باوجود نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔