بااثر افراد نے ہماری زمین پر زبردستی قبضہ کیا ہے، کھوسہ برادری

257

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ کھوسہ برداری کی جانب سے زرعی زمین اور قبرستان پر قبضے اور دھمکیوں کیخلاف بڑی تعداد میں میہڑ گہاڑی روڈ سے نیشنل پریس کلب تک غلام قادر کھوسو، غلام مصطفی کھوسو، گلزار گاڈہی اور علی گوھر جانوری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہماری دیھ انبار میں زرعی زمین ہے، جس پر بااثر روشن کھوسو، اے ڈی پی ذوالفقار کھوسو، زاہد کھوسو اور دیگر نے زبردستی قبضہ کیا ہے۔ عدالت اور جرگے میں بھی فیصلہ ہمارے حق میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روشن کھوسو قبضہ گیر اور سود خور ہے، زبردستی ہماری زمیں ہڑپ کرنا چاہتا ہے، پولیس ان کیخلاف کارروائی نہیں کررہی، ہمیں قتل اور جھوٹے کیسوں میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدر آباد، ایس ایس پی دادو اور حکام بالا سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔