گزشتہ سال حکومت نے کسان سے سستے داموں گندم خریدی

353

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) کسان بورڈ کے ضلعی صدر علی احمد گورایہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی باعث کسان بدترین بحران اور مشکلات کا شکار ہیں، بیج،کھاد اور زرعی ادویات ملسل مہنگی ہونے سے پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے جبکہ کسانوں کو ان کی اجناس کی لاگت قیمت بھی وصول نہیں ہورہی۔ گزشتہ سال حکومت نے کسان سے بندوق کی نوک پر سستے داموں گندم خریدی،گنا بھی سستے داموں خریداگیالیکن چینی کی قیمتی سنچری کراس کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسان کو بیج، کھاد، بجلی، زرعی ادویات کی قیمتوں میں ریلیف دے۔ کسانوں سے کم قیمت پر گندم خریدی گئی لیکن آٹا 70 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت گندم کی سرکاری قیمت 2 ہزار روپے فی من مقرر کرے۔