کندھکوٹ، احساس کفالت پروگرام کی رقم سے خواتین محروم

313

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) تنگوانی شہر میں وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے جاری کردہ احساس کفالت پروگرام غریب اور مستحق خواتین کے لیے رسوائی ثابت ہوا۔ تنگوانی احساس کفالت پروگرام کی دوسری قسط جاری مگر تنگوانی میں چوتھے روز بھی ایجنٹ کو لوکیشن سسٹم نہیں ملا، سیکڑوں عورتیں 4 دن سے سینٹر پر پریشان، ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھکوٹ منور علی مٹھیانی خاموش، تنگوانی میں چوتھے روز بھی احساس کفالت پروگرام کے پیسے شروع نہ ہوسکے۔ ایجنٹ کا کہنا ہے ہمیں ابھی تک لوکیشن سسٹم نہیں ملا ہے۔