حیدرآباد: ایس او پیز کی خلاف ورزی ، 3ریسٹورنٹ سمیت ایک دکان سیل

250

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی  ہدایت پر چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کیلیے کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں رات گئے اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد گدا حسین سومرو نے اسسٹنٹ مختیار کار ماجد خاصخیلی اور پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جام شورو روڈ پر واقع زم زم ریسٹورینٹ پر 20 ہزار روپے جرمانہ عاِید کیا جبکہ سلوہ مارٹ اور پراٹھہ کڑک ریسٹورنٹ قاسم آباد کو سیل کر دیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ دیہی قندیل فاطمہ میمن کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک ریسٹورنٹ پر 15 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا ۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ سٹی محمد ابراہیم ارباب کی جانب سے 2ریسٹورینٹس حسینی قریشی کیفے اور بریز فش ہالا ناکہ کو ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر سے سیل کر دیا گیا ۔ انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موجودہ وبائی صورتحال میں احتیاطی تدابیر پر من و عن عمل کریں۔