خاتون ٹیچر کوترقی نہ دینے پر عدالت سیکرٹری بلدیات‘چیئرمین ڈی ایم سی پربرہم

183

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گریڈ 14 کی خاتون ٹیچر کو پروموشن نہ دینے پر عدالت برہم ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور چیئرمین ڈی ایم سی کورنگی کو نوٹس جاری کردیے۔ سندھ ہائیکورت میں گریڈ 14 کی خاتون ٹیچر کو پروموشن نہ دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی ہوگی،بلائیں ان لوگوں کو سب افسران پر فرد جرم عائد کریں گے،ڈی پی سی کی منظوری کے باجود معاملہ دوبارہ ڈی پی سی میں کیسے گیا؟ عدالت نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور چیئرمین ڈی ایم سی کورنگی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ پیش کریں، عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی استدعا پر توہین عدالت کی کارروائی روکتے ہوئے کہا کہ آپ کی گزارش پر آخری مہلت دے رے ہیں،عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پروموشن ہو تو دو دن میں عمل درآمد ہوجاتا ہے،ایک ٹیچر کو گریڈ 14 سے 16 میں ترقی دیتے ہوے تکلیف ہورہی ہے، درخواست گزار نازیہ توصیف کا موقف ہے کہ ڈی پی سی نے 2019 ء میں پروموشن کی سفارش کی تھی،عدالتی حکم کے باوجود عمل درآمد نہیں کیا جارہا ۔