یہ حیوان دوسرے جانوروں میں کوروناوائرس پھیلاسکتا ہے

397

دی گارڈین کے مطابق ، 100 سے زیادہ کوروناوائرس سے متاثرہ نیولے (mink) ڈینمارک کے فارموں سے فرار ہوچکے ہیں اور خطرہ ہے کہ یہ نیولے دوسرے جنگلی جانوروں میں کوروناوائرس پھیالا سکتے ہیں۔

ڈینش ویٹرنری اینڈ فوڈ ایڈمنسٹریشن کے ریسرچ مینیجر اسٹین مورٹینسن کا کہنا ہے کہ ہر سال کچھ ہزار نیولے فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جبکہ اس سال فرار ہونے والوں میں سے 5 فیصد کوروناوائرس کا شکار ہیں۔

ڈینمارک کے متعدد فارموں نے زیرِ نگران نیولوں میں کوروناوائرس انفیکشن کی اطلاع دی تھی جس پر ڈنمارک کی حکومت نے فیصلہ دیا تھا کہ اس بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک میں تمام نیولوں کو ختم کیا جائے جبکہ دوسری جانب حفظانِ صحت کے حکام نے پایا کہ وائرس نے جینیاتی تغیر کو اپنا لیا ہے۔ حکام کو خدشہ ہے کہ اگر وائرس جانوروں سے لوگوں میں پھیل گیا تو ممکنہ طور پر COVID-19 ویکسین کم موثر ثابت ہوسکتی ہے۔