سندھ کے عوام کو اداروں سے جبری بے دخل کیا جارہا ہے،قادر مگسی

598

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ سندھ کے تمام ادارے خوشحال ہیں لیکن حکومت انہیں ناکارہ ظاہر کرکے نجکاری کی کوشش کررہی ہے، ملک میں پیداواری عمل میں اہم کردار ادا کرنے والے سندھ کے ادارے اسٹیل مل، جامشورو پاور ہاؤس، کارونجھر جبل اور دیگر اداروں کی زمینوں کو کوڑیوں کو بھاؤ فروخت کرکے حکومت خزانے بھرنا چاہتی ہے ایک طرف وفاقی حکومت صدارتی آرڈنینس کے ذریعے سندھ کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتی ہے تو دوسری طرف اداروں میں خسارہ ظاہر کرکے انہیں اونے پونے داموں فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سندھ کے عوام کو سرکاری اور نجی اداروں سے جبری بیدخل کیا جارہا ہے سندھ کے عوام کے ساتھ ناانصافی اور صوبائی خودمختاری پر حملے بند کیے جائیں بصورت دیگر سندھ کے عوام شدید احتجاج کریں گے۔