بابر اعظم کو طویل مدت کپتانی کی یقین دہانی مل گئی

189

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹووسیم خان  نے کہا ہے کہ جب تک میں اور چیئرمین احسان مانی عہدوں پرہیں، بابر اعظم ہی کپتان رہیں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے بہترین بیٹسمین اورذہنی طور پر بہت مضبوط ہیں، وہ خود بھی تینوں فارمیٹ کی ذمہ داری لینا چاہتے تھے،ان کا مستقبل روشن ہے، اسی لیے ہم نے محسوس کیا کہ اظہر علی نے اپنا بہترین وقت گزار لیا، اب بابر اعظم کو ٹیسٹ کپتان کے طور پر بھی گروم کرنا چاہیے۔