مضبوط ہڈیوں کیلئے بنیادی عوامل

1088

بچپن میں ہڈیاں مضبوط ہونا زندگی بھر ہڈیوں کی صحت کے لئے ایک بنیاد پیدا کردیتا ہے۔ ہڈیوں کی مکمل نشو نما 20 سال کی عمر تک جاری رہتی ہے پھر 20 سال کی عمر میں ہڈیوں کی نشو نما کا عمل ختم رُک جاتا ہے۔

بالغ ہونے کے ناطے ہمارے اندر پرانی ہڈیوں کی جگہ نئی ہڈیاں بنتی رہتی ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ہماری ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں۔

اگر آپ کا بچہ ڈیری مصنوعات کھاتا ہے تو آپ کا ڈاکٹر آپ کو بتا سکتا ہے کہ عمر کے حساب سے کتنی خوراک دینی چاہیے۔ عام طور پر چھوٹے بچوں کو ہر دن کم چربی والی دودھ سے بنی خوراک کی 2-3 بار ضرورت ہوتی ہے جبکہ بڑے بچوں کو 4 بار کی ضرورت ہوتی ہے۔

عام کھانے کی اشیاء کو زیادہ کیلشیم والی غذا کے ساتھ تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔ مونگ پھلی سے بنے مکھن کی بجائے بادام کا مکھن استعمال کریں یا کیلشیم والا اورنج جوس پیئیں بجائے عام جوس کے۔

وزن اٹھانے کی، چلنا ، دوڑنا ، کودنا ، اور چڑھنا خاص طور پر ہڈیوں کی صحت بخش تعمیر کیلئے بہترین ورزشیں ہیں کیونکہ ان سے ہڈیوں پر عضلاتی اور کشش ثقل کا دباؤ پڑتا ہے جس سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔