کراچی میں آج سے 25نومبر تک بارش ہوگی ،محکمہ موسمیات

178

کراچی/گلگت (صباح نیوز/آئی این پی) کراچی میں آج سے موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ 25نومبر تک جاری رہے گا ،شہر میںٹھنڈ بڑھ گئی ، کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔علاوہ ازیں گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی عروج پر ہے، کالام میں پارہ منفی 12 تک گر گیا ہے، برف باری مسلسل جاری رہا، لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں، موسم ابرد آلود ہے۔ بابوسر ٹاپ پر 25 انچ برف باری ہو چکی ہے، جب کہ پارہ منفی 11 ہے، بٹوگاہ ٹاپ پر پارہ منفی9 تک گر گیا۔استور اور اسکردو میں منفی 5،گوپس میں منفی 4، بگروٹ میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا، شمالی بلوچستان میں بھی موسم شدید سرد ہے، قلات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 6 ڈگری اور کوئٹہ میں 3 ڈگری تک گر گیا ۔ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بالائی اضلاع میں بھی سردی کی لہر برقرار ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔