میہڑ، مفتی محمد عیسیٰ چنا کے ایصال ثواب اور کتاب کی تقریب رونمائی

345

میہڑ (نمائندہ جسارت) عالم الدین مفتی محمد عیسیٰ چنا کے چہلم کے موقع پر جلسہ ایصال ثواب و دستار فضیلت اور کتاب کی تقریب رونمائی مدرسہ عزیزیہ دارالعلوم میہڑ میں ہوا، عظیم عالیشان جلسے میں سیاسی، سماجی، علمی، ادبی، مذہبی رہنماؤں سندھ کے نامور عالم دین عبدالحلیم چنا، علامہ عبیداللہ ڈاہری، سید محمد شاہ، سید فقیر محمد شاہ، حافظ احمد ذہین مگسی، مولانا علی حسن پنہور، حافظ نثار احمد ڈہر، حافظ بدرالدین آگرو، شہداد عطاری، صابر عطاری، سید فہیم شاہ، حبیب حضوری، یاسین اشرفی سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ تقریب میں علامہ مرحوم مفتی حافظ محمد عیسیٰ چنا کے فرزند مدرسہ کے خطیب حافظ مولانا شکیل احمد چنا کی دستار کی گئی اور تذکرہ الصالحین کی مہورت بھی کی گئی۔ تقریب میں سماجی شخصیات ڈاکٹر محمد خان شیخ، خالد چنا، پٹھان خان مہیسر، ذوالفقار کھوکر سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی جبکہ خصوصی خطاب علامہ مولانا عبیداللہ ڈاہری نے کیا اور عالم دین مرحوم حافظ محمد عیسیٰ چنا کی زندگی اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالی جبکہ تقریب میں نعت خواں سمیہ اللہ سومرو، ثناء اللہ سومرو، سید سہیل شاہ اور دیگر نے نعت مقبولﷺ پڑھی، آخر میں مہمانوں کے لیے لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔