ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حیدرآباد میں افسران کے تبادلوں کا فیصلہ

191

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلوں کا فیصلہ ۔ذرائع کے مطابق کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد کروانے،ٹریفک کے مسائل اور عدالتی احکامات پر عملدرآمدکروانے میں ناکام افسران کی فہرست چیف سیکرٹری سندھ کو ارسال کردی گئی ہے ۔ سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو شکیل ابڑو کو ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن میں اہم عہدے پر تعینات کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔