قاسم آباد کا واحد پبلک پارک کچرے کا ڈھیر بن گیا

106

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد کے نیو وحدت کالونی کے کوارٹروں کا واحد پبلک پارک گزشتہ دس سال سے تباہ و برباد، گھاس، پیڑ پودے سوکھ گئے، دیواریں ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، نہ علاقہ مکینوں کے بیٹھنے کے لیے کوئی بینچ وغیرہ ہے، نہ ہی پارک کے اندر کوئی مالی ہے، پارک مکمل طور پر بنجر بنا ہوا ہے، پارک کے گیٹ بھی چوری ہوچکے ہیں، پارک کے چاروں اطراف میں کچرے کے ڈھیر پڑے ہیں۔ اب اس پارک میں عوام نہیں گدھے اور آوارہ کتے صرف گھومتے نظر آتے ہیں۔ نیو وحدت کالونی ایکشن کمیٹی چیئرمین شاہد سومرو نے کچھ روز پہلے پارک کی تعمیرات کے لیے کمشنر آفس میں درخواست بھی جمع کرادی ہے۔ ہم کمشنر حیدر آباد اور ڈپٹی کمشنر حیدر آباد سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کے نیو وحدت کالونی کے تباہ ہونے والے پارک کو آباد کرنے کے لیے خصوصی فنڈز کے ذریعے پارک کی فوری طور تعمیرات کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کو تفریحی ماحول مہیا کیا جائے۔