بھارتی نجی پرواز کی کراچی ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

179

کراچی(صباح نیوز)بھارتی نجی پرواز نے ہنگامی طور پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ پر لینڈنگ کی ہے ،طیارے کے کپتان نے ہنگامی بنیادوں پر کراچی ائر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔ پرواز جی او ڈبلیو 6658 ریاض سے دہلی جارہی تھی۔ذرائع کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے دوران پرواز میں بھارتی مسافر محمد نوشاد کی طبیعت خراب ہونے پر طبی امداد کے لیے ائر . پورٹ ڈاکٹر کو طلب کیا گیا،تاہم وہ حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگیا۔