استعفوں کا آپشن ابھی بھی موجود ہے‘خواجہ سعد رفیق

76

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنماخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گرفتاریوں اور جھوٹے مقدموں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا‘ خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کیا ہوا ہے ممکن ہے جلسے سے پہلے ہمیں بھی گرفتار کر لیا جائے۔ سردار ایاز صادق کے ہمراہ سروسز اسپتال میں چودھری شجاعت حسین کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے‘ حکمران جتنی مرضی گرفتاریاں کرلیں جلسہ پھر بھی ہوگا‘ استعفوں کا آپشن ابھی بھی موجود ہے‘ حکومتوں کو سیکھ لینا چاہیے کہ گرفتاریوں اور جھوٹے مقدموں سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوتا۔