پنجاب میں سردیوں کی تعطیلات میں اضافہ

643

لاہور: پنجاب میں سردیوں کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق نگراں صوبائی حکومت نے موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں طے پایا کہ سردیوں کی تعطیلات میں 9 جنوری تک توسیع کی جا رہی ہے۔

تعطیلات کے حوالے سے جاری نوٹی فکیشن میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سرد موسم اور اس کی شدت کے باعث احتیاط سے کام لیں۔ قبل ازیں موسم سرما کی تعطیلات یکم جنوری تک تھیں، جس میں اب 9 جنوری تک توسیع کی گئی ہے۔