بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

696

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے48پیسےفی یونٹ اضافہ کردیا۔

نیپرا کے مطابق قمیت میں اضافہ اگست کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت 3روپے 68 پیسےفی یونٹ رہی۔

اگست میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت3روپے20 پیسےفی یونٹ تھی، جس کی  صارفین سےاضافی وصولی نومبرکےبل میں کی جائے گی۔

نیپرا کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ کےالیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین پر 5ارب روپے سےزائد کابوجھ پڑےگا۔

نیپرا نے گزشتہ ماہ 83 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا تھا جس سے صارفین پر10 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑا۔ گزشتہ ماہ اضافہ جولائی 2020 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا تھا۔