فرانس نبیﷺ کی شان میں مسلسل گستاخی کررہا ہے، عبداللطیف نظامانی

113

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے لیبر ہال گاڑی کھاتہ میں میلاد النبیﷺ کے حوالے سے جلسہ سیرت النبیﷺ کا اہتمام کیا گیا، میلاد میں نامور نعت خواں منظور حسین کھوکھر، حسان علی فریدی، سمیع الدین سہروردی ودیگر نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی چیئرمین عبداللطیف نظامانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریمﷺ کی ذات مبارک تمام مسلمانوں کے لیے ان کے جان ومال، آل اولاد سے بڑھ کر ہے، عاشق رسولﷺ کے نام پر اپنی جان بھی قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ آپﷺ کا ذکر اللہ نے بلند کیا ہے اور کفار تمام تر سازش کے باوجود ناکام ونامراد رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس نبی کریمﷺ کی شان میں مسلسل گستاخی کرکے اپنی ذلت اور تباہی کا سامان کررہا ہے۔ اس موقع پر صوبائی صدر اقبال احمد خان، چیف انجینئر حیسکو منظور حسین، چیف انجینئر اسد اللہ شیخ، ڈائریکٹر مظفر نظام، ملک سلطان، اعظم خان، حنیف خان، ریحان اقبال قائم خانی ودیگر نے شرکت کی۔