دنیا میں شریعت محمدیﷺ کو غالب کرکے دم لیں گے، نصر اللہ عزیز

152

گھوٹکی (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی کی طرف سے جشن میلاد النبیﷺ کے پُرمسرت موقع پر ڈھرکی میں فکر و مقصد سیرت النبیﷺ پر ڈھرکی میں سیرت النبیﷺ کا بڑا جلسہ منعقد کیا گیا، جلسے سے مولانا حافظ نصر اللہ عزیز، نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ،، مولانا عزیز بھٹو اور مولانا تشکیل احمد صدیقی، امیر جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی اور نائب امیر ضلع مولانا محمد یوسف مزاری نے شرکاء جلسے سے پرجوش اور ایمان افروز خطابات کرتے ہوئے لوگوں کو سختی کے ساتھ متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم لوگ دنیا اور آخرت میں کامیابیاں چاہتے ہو تو پھر آج کے بابرکت دن یہ عہد کرلو کہ ہم سب لوگ آئندہ سے اپنی خوشیوں، غموں، کاروبار و معیشت، معاشرت اور ہر قسم کے لین دین الغرض اپنے تمام معاملات زندگی کو سیرت محمدیﷺ اور شریعت محمدیﷺ کے بالکل عین مطابق ڈھال کر ہم سب سچے اور پکے عاشق رسولﷺ بن کر ایک بار دنیا میں دین و اسلام اور شریعت محمدیﷺ کو غالب کرکے دم لیں گے۔