انسانیت کی فلاح آپ ﷺکی سنت کی پیروی میں ہے، صدر مملکت

227

اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ پوری انسانیت کی فلاح آپ ﷺکی سنت طیبہ کی پیروی میں ہے۔

صدرمملکت عارف علوی نے 12 ربیع الاول میلاد النبی ﷺپر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺکی حیات طیبہ ہم سب کیلئے نمونہ ہے، پوری انسانیت کی فلاح یقیناً آپ ﷺکی سنت طیبہ کی پیروی میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ ﷺکی حیات طیبہ سے امن،بھائی چارے اور باہمی احترام کا درس ملتا ہے، ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کا خطرہ بڑھ رہا ہے، اس لیے جشن میلاد النبی ﷺکی تقریبات میں کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھیں اور اسلام فوبیا سے نمٹنے کے لیے حیات طیبہ اور پیغام قرآن کو عام کیا جائے،

صدرمملکت عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ افسوس مغرب میں حضورﷺکی شان میں گستاخی کے قابل مذمت واقعات ہوئے اوران واقعات پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ ایسے گستاخانہ اقدامات بین المذاہب امن اور مکالمے کی روح کے خلاف ہیں۔