حیدر آباد، جشن میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل ، سیکوررٹی ہائی الرٹ

197
؎حیدر آباد، ملک بھر کی طرح اندرون سندھ جشن میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی

 

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح حیدر آباد میں بھی آج یوم ولادت حضرت محمدﷺ عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا، جس کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں شہر کے مختلف علاقوں سے میلاد النبیﷺ کے جلوس نکالے جائیں گے، شہر بھر سے ریلیاں اپنے اپنے علاقوں سے شروع ہوکر مارکیٹ ٹاور چوک پہنچیں گی اور تلک چاڑی سے اسٹیشن روڈ پر آئیں گی، جہاں ہر سال کی طرح مرکزی خطاب اور دعا ہوگی جبکہ لطیف آباد، پریٹ آباد اور دیگر مقامات پر ہر سال کی طرح چراغاں کا بڑا مقابلہ کیا جارہا ہے۔ ایس ایس پی حیدر آباد عدیل حسین چانڈیو کی سربراہی میں سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، دو ہزار سے زائد پولیس افسران، جوان مرکزی جلسے و جلوسوں کی سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے، اس کے علاوہ دیگر اہم مقامات و چوکوں پر 1,000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، چار اہم مقامات سینٹ میری چوک، امریکن سینٹر، چھوٹی گھٹی چوک اور حیدر چوک پر پولیس ریزرو تعینات کی جارہی ہیں، تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اگلے حکم تک وقفہ وقفہ سے ہوٹلز، گیسٹ ہاوسز، ریلوے اسٹیشن، بسوں کے اڈوں اور شہر کے خارجی و داخلی راستوں اور حساس، مشکوک مقامات پر سرچ آپریشن کریں گے اور غیر ملکی، مشکوک افراد، شیڈول IV پر کڑی نظر رکھیں گے اور اپنی حدود میں کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز تقریر منافرت آمیز مواد کیخلاف بلا کسی امتیاز کے فوری کارروائی کریں۔