حیدر آباد ، خاکروب کی خالہ اسامیوں پر 10برس بعد بھی بھرتیاں نہ ہو سکیں

387

 

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد کی سرکاری کالونیوں میں ریٹائرڈ خاکروب کی اسامیوں پر گزشتہ دس سال سے سندھ حکومت کی جانب سے بلڈنگز محکمے میں خاکروب بھرتی نہ کرنے سے حیدر آباد کی سرکاری کالونیاں گندگی میں ہر وقت ڈوبی رہتی ہیں۔ بلڈنگس محکمے کے ایس ڈی او مولا بخش مستوئی کو نیو وحدت کالونی کے بند گٹر لائنوں کی بارہا شکایت کرتے رہے ہیں لیکن پرائیویٹ خاکروب کے ذریعے بھی صفائی نہیں کرائی جارہی۔ چیف انجینئر بلڈنگز سپرنٹنڈنٹ انجینئر بلڈنگز اور پراونشل انجینئر بلڈنگز محکمہ حیدر آباد کو صفائی کا عملہ دینے سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے درخواست کے ذریعے بار بار شکایت کی لیکن گٹروں کی صفائی کے لیے خاکروب کی خالی 350 اسامیاں سندھ حکومت کی جانب سے بھرتیاں کرنے کے بعد حیدر آباد کی سرکاری کالونیوں میں صفائی کرانے کا بلڈنگز افسران کہہ رہے ہیں۔ شہباز بلڈنگ منی سیکرٹریٹ کے اندر بھی بلڈنگز کا ایک خاکروب ہی اس وقت کام کررہا ہے جبکہ مختلف دفاتر میں پرائیویٹ خاکروب صفائی پر مامور ہیں۔ سندھ حکومت فوری طور پر خاکروب کی خالی اسامیوں پر اقلتی خاکروب بھرتی کرے تاکہ حیدر آباد کی سرکاری کالونیوں میں گٹروں کی صفائی ہوپائے۔ یہ بات نیو وحدت کالونی ایکشن کمیٹی حیدر آباد کے چیئرمین شاہد سومرو، وائس چیئرمین مولا بخش مری اور دیگر نے اجلاس سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ حیدر آباد کی سرکاری کالونیوں کے مرمت کے حوالے سے فنڈز بھی دو سال سے سندھ حکومت نے مکمل محروم کر رکھا ہے۔ سندھ حکومت دیگر مسائل کے حل کے لیے فنڈز جاری کررہی ہے لیکن سرکاری کوارٹروں کی حالت بہتر بنانے کے فنڈز ریلیز نہیں کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے سرکاری کالونیوں میں گندگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے مگر بلڈنگز محکمے کے اعلیٰ افسران فنڈز نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ نیب سندھ بلڈنگز محکمے کے اندر جاری کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے ریکارڈ تحویل میں لے تو سرکاری کالونیوں کے فنڈز میں ہونے والی کرپشن کا بھی خاتمہ ہو پائے۔